ہومیو پیتھک طریقہ علاج کے فروغ اور آگاہی کے لئے نمائش کا انعقاد

پیر 8 جنوری 2018 11:57

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) ہومیو پیتھک طریقہ علاج کے فروغ اور آگاہی کے لئے دو روزہ ’’ہیلتھ اینڈ او ٹی سی 2018 ء ‘‘نمائش ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی۔ نمائش کا افتتاح ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کیا جبکہ67 ہربل، ہومیوپیتھک اور آرویدک کمپنیوں نے حصہ لیا۔ نمائش کے دونوں روز عوام نے خصوصی دلچسی کا مظاہرہ کیا اور مختلف کمپنیوں جن میں منصورہ ہومیو فارما، بلاسم لیب، ہانیمن فارمیسی و بک ہاؤس کے اسٹالز پر عوام و ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی خصوصی توجہ کا مرکوز رہی۔

اس موقع پر سابق صدر نیشنل آف ہومیو پیتھک اور منصورہ ہومیو فارما کے مارکیٹنگ کے سربراہ ڈاکٹر جاوید شاہ نے کہا کہ ہم ہومیو فارما انڈسٹری کے فروغ کے لئے یہ نمائش کر رہے ہیں تاکہ ہومیو فارما انڈسٹری ترقی کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہومیو انڈٖسٹری کی سرپرستی حکومتی سطح پر ہو تو طلباء و طالبات اس انڈسٹری کی طرف متوجہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومتی سطح پر اپنی تجاویز دی ہیں اور بیچلر آف ہومیوپیتھک میڈیل سائنسز(بی ایچ ایم ایس)کا سلیبس بھی تیار کیا ہے اور وفاقی حکومت نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں 35 فیصد لوگ ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، اس وقت پوری دنیا میں ہومیو فارما انڈسٹری کا سائز 120 بلین ڈالر ہے ہم اس کی ادویات ایکسپورٹ کر کے بڑی مقدار میں زرمبادلہ کما سکتے ہیں حکومت کو چاہئے کہ وہ مقامی سطح پر اس انڈسٹری کی سرپرستی کرے۔ ہانیمن بک ہاؤس اینڈ فارمیسی کے چیف ایگزیکٹو ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد طیب اور بلاسم لیب پرائیویٹ لمیٹڈ زونل دفتر کراچی کے مارکیٹنگ منیجر اشفاق احمد بھی موجود تھے۔

نمائش میں منصورہ ہومیو فارما کے اسٹال پر بھی ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور عوام نے ہومیو پیتھک طریقہ علاج اور ادویات کے بارے میں معلومات کرتے ہوئے استفادہ حاصل کیا۔اس موقع پر منصورہ ہومیو فارما کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اطہر محمود اور بزنس ایسوسی ایٹ ہومیوپیتھک ڈاکٹر سید جاوید حسین شاہ بھی موجود تھے جو اسٹال پر آنے والے لوگوں کو کمپنی کی پروڈکٹس کے بارے میں معلومات فراہم کر رہے تھے۔

نمائش میں بڑی تعداد میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ،ہومیوپیتھک طلبا وطالبات اور ہومیوپیتھک طریقہ علاج کو ترجیع دینے والے افراد جن میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر جاوید سلطان جدون،ہومیوپیتھک ڈاکٹر سید جنید اختر بخاری،ہومیوپیتھک ڈاکٹر رشید ویانی،ہومیو پیتھک ڈاکٹر محمد اعظم،ہومیو پیتھک ڈاکٹر قاضی،ہومیوپیتھک ڈاکٹر مجاہد الاسلام،ہومیوپیتھک ڈاکٹر صدیق طاہر،ہومیوپیتھک رانا طاہر وغیرہ بھی شامل ہیں۔

ہیلتھ اینڈ او ٹی سی ایکسپو 2018 ء کے آرگنائزر و چیف ایگزیکٹو آفیسر فارما سلوشنز احسان علی دانش نے بتایا کہ ہربل طریقہ علاج پاکستان میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور عوام ایلوپیتھک طریقہ علاج کی بجائے نیچرل ادویات کو ترجیح دے رہے ہیں کیونکہ نیچرل طریقہ علاج کے سائیڈ افیکٹس نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نمائش کے انقعاد کا مقصد ہربل اور ہومیوپیتھک طریقہ علاج سے ہر عام و خاص کو بھر پور رہنمائی فراہم کرنا ہے گو کہ اس وقت پوری دنیا میں نیچرل اور ہومیوپیتھک طریقہ علاج کامیابی سے ترقی کی منازل طہ کر چکا ہے اور کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ڈرگ ریگو لیٹری اتھارٹی کی پالیسی اور کمپنیوں کی رجسڑیشن میں سست روی کے حوالے سے بتایا کہ اس وقت ہزاروں کی تعداد میں رجسڑیشن کے کیس طویل عرصے سے میٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے زیر التواء ہیں اس حوالے سے موثر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :