Live Updates

خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت

بدھ 17 ستمبر 2025 20:58

خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیرنے لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر دوائیوں کی مارکیٹ میں دستیابی کی سختی سے مانیٹرنگ جاری ہے اور ادویات کی کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہو ں نے کہا کہ ڈسٹری بیوٹرز کے پاس ٹیٹنس انجیکشن وافر مقدار میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کسی قسم کی کوئی شارٹیج نہیں ہے اور نہ ہی ہونے دی جائے گی۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ٹیٹنس کی دو ملین سے زائد ڈوزز ایک ہفتے میں مزید تقسیم کی جائیں گی۔انسولیں بھی مارکیٹ میں وافر مقدار میں موجود ہے۔ انسولین سپلائی کرنے والی فرم کو سخت ہدایت ہے کہ مارکیٹ میں شارٹیج نہیں ہونی چاہئے۔سیلاب زدگان کی طبی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ادویات کی بھاری مقدار میں خریداری عمل میں لائی گئی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں انسولین کی تسلسل کے ساتھ فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات