سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

بدھ 17 ستمبر 2025 20:11

سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گمراہ کن پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم اور ایف آئی اے میں درخواست دیں گے،ایک سیاسی جماعت سروائیکل ویکسن کے خلاف پراپیگنڈا کر رہی ہے،افسوس! چند نا عاقبت اندیش اس مہم کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہے ہیں، بغیر تحقیق کے غلط فہمیاں مت پھیلائیں، آپ کی وجہ سے کوئی کینسر کا شکار ہوا تو اس کے گنہگار آپ ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے یہاں مقامی ہوٹل میں سروائیکل کینسر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں مشیر وزیر اعلی پنجاب عظمی کاردار یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان، محکمہ صحت کے افسران سمیت مختلف سکول کی بچیوں نے شرکت کی۔خواجہ عمران نذیر نے والدین سے اپنی بچیوں کا مستقبل محفوظ بنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مستند ڈاکٹرز اور ماہرین کی بات سنیں، گمراہ کن، بیسروپا اور بے بنیاد پراپیگنڈہ پر دھیان نہ دیں- صحت مند بیٹی، صحت مند گھرانہ، ایچ پی وی ویکسین آپ کی بیٹی کی صحت کو محفوظ رکھے گی- صوبائی وزیر صحت و آبادی نے کہا کہ آج وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ایک اور وعدے کی تکمیل کا دن ہی-سروائیکل کینسر خواتین میں پایا جانے والا ایک عام کینسر ہی-پاکستان میں یہ کینسر خواتین میں پایا جانے والا تیسرا سب سے عام کینسر ہے جو 15 سے 44 سال کی عمر کی خواتین میں دوسرا سب سے عام کینسر ہی- یہ واحد کینسر ہے جس سے ویکسین کے ذریعے بچاجا سکتا ہی-انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات ملایشیا اور انڈونیشیا سمیت دنیا بھر میں میں متعارف کروائی جا چکی ہی- تکنیکی ماہرین کی مشاورت کے بعد ہم نے یہ ویکسین پنجاب کے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کاحصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہی-27 ستمبر 2025 تک صوبہ بھر میں ویکسینیشن بلا معاوضہ لگائی جا رہی ہی-اس مہم میں 80 لاکھ بچیوں کو سکولز اور گھروں سمیت مراکز صحت پر ایک ٹیکہ لگانے کاہدف مقرر کیا گیا ہی-محکمہ صحت کے تربیت یافتہ ویکسینیٹرز،لیڈی ہیلتھ و زٹرز ایچ پی وی ویکسین ایل ایچ وی اور نرسز یہ ویکسین لگارہے ہیں-وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں ہم اپنی بیٹیوں کو اس کینسر سے بچاوٰ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گی-اس ویکسین کا وعدہ ہم نے اپنے منشورمیں کیا تھا اور آج ہم یہ وعدہ پورا کرنے جا رہے ہیں- صوبائی وزیر صحت و آبادی نے کہا کہ اس مہم میں کل 6277 آوٹ ریچ ٹیمیں کام کر رہی ہیں- مہم میں 6798 ویکسینیٹر، 6798 ٹیم اسسٹنٹس اور 13075 سوشل موبلائزر ہیں-یہ ویکسین پنجاب کے تمام فعال ای پی آئی مراکز پر بھی میسر ہی-12 روزہ مہم کے دوران معمول کی حفاظتی ٹیکہ جات سروس بھی جاری رہے گی- ایچ پی وی ویکسین ماہرین کی جانب سے تجویز کردہ اور اسلامی اصولوں کے مطابق تیار کی گئی ہی-یہ ویکسین مستند علماء اور صحت کے اداروں سے منظور شدہ ہی-اس مہم میں ہمارے اساتذہ کا کردار مثالی ہی, صحت عامہ کے عظیم مقصد میں ان کے تعاون پر شکر گزار ہیں- اس موقع پرصوبائی وزیر صحت نے تقریب کے اختتام پر بچیوں کو ویکسینیشن لگوانے کے بعد ان میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے ۔