محکمہ زراعت کو فنڈز کی کمی کا سامنا، حکومت کو3ارب روپے کے فنڈز اجرا کرنے کے لیے خط لکھ دیا

پیر 8 جنوری 2018 17:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2018ء) محکمہ زراعت کو فنڈز کی کمی کا سامنا، حکومت کو3ارب روپے کے فنڈز اجرا کرنے کے لیے خط لکھ دیا دیگرپراجیکٹس سے فنڈزمنتقل کرنیکی تجویزبھی تیار کرکے ایوان وزیر اعلی کو ارسال کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں جہاں محکمہ آبپاشی میں کسانوں کے پیکج سی5ارب روپے کے فنڈز اورنج لائن ٹرین کو منتقل کیے گئے وہیں محکمہ زراعت پنجاب کومتعدد منصوبہ جات کے لیے فنڈز کی کمی کا سامنا ہے محکمہ زراعت کی جانب سے حکومت پنجاب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مختلف منصوبہ جات کے سلسلے میں انہیں فنڈز کی ضرورت ہے۔

پنجاب حکومت3ارب روپے کے فنڈز جاری کرے تاکہ پنجاب بھر کے کسانوں کے لیے شروع کیے گئے مختلف منصوبہ جات کو بروقت مکمل کیا جاسکے فنڈز کی قلت پر محکمہ زراعت نے اپنے مختلف پراجیکٹس سے فنڈز منتقل کرنے کا پرپوزل بھی تیار کرلیا ہے۔ 21 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختلف پراجیکٹ سے منتقل کرنے کی تمام تر دستاویزات بھی ارسال کی جا چکی ہیں۔