محکمہ سماجی بہبود سکھر اور ڈی ایس جی سکھرکی جانب سے نیشنل ایجو کیشن ڈے منایا گیا

پیر 8 جنوری 2018 23:31

سکھر۔8جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء)محکمہ سماجی بہبود سکھر اور ڈی ایس جی سکھرکی جانب سے نیشنل ایجو کیشن ڈے منایا گیا، اس سلسلہ میں سکھر کے مختلف اداروں میں خصوصی بچوں کیساتھ پروگرامات منعقد کیے گئے، جن میں لنچ کوکیز، تفریحات سمیت دیگر پروگرامات شامل تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبود عبدالقدوس کے مطابق قومی ایجوکیشن ڈے کے حوالے سے محمد بن قاسم پارک میں خصوصی بچوں نے تفریح میں حصہ لیا، برائٹ ڈویلپمنٹ سوسائیٹی کی جانب سے خصوصی بچوں کیلئے تفریح کا سامان کیا گیا ۔