زینب کے قاتل انسان نہیں بھیڑئیے ،کڑی سے کڑی سزا بھی کم ہوگی،سید پرویز مشرف

زیب کے والدین کے ساتھ ہیں،حکومت جرائم کم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،ڈاکٹر محمد امجد

بدھ 10 جنوری 2018 23:17

زینب کے قاتل انسان نہیں بھیڑئیے ،کڑی سے کڑی سزا بھی کم ہوگی،سید پرویز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ چیئرمین سید پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ زینب کے قاتل انسان نہیں درندے ہیں۔انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔معصوم بچی کے وحشیانہ قتل پر شدید دکھ ہوا ہے۔تمام ہمدردیاں زینب کے والدین کے ساتھ ہیں۔حکومت جرائم میں کمی لانے میں بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے۔

قصور کی معصوم زینب کے قتل پر ردعمل میں اے پی ایم ایل کے راہنمائوں نے اپنے مشترکہ بیان میں بچی کے قاتلوں کو انسان نہیں بلکہ بھیڑیا قراردیتے ہوئے انہیں سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ننھی بچی کے قتل پر افسوس کا لفظ بہت چھوٹا پڑجاتا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ سانحہ پر ناقابل بیان دکھ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ہم دل و جان سے معصوم زیب کے والدین کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت جرائم میں کمی لانے میں بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے۔ایک سال میں بارہ بچوں کا وحشیانہ قتل ہوا ہے مگر ابھی تک ذمہ دارسامنے نہیں لائے جاسکے۔ہم حکومت کی اس مجرمانہ غفلت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ دیگر بچوں سمیت زینب کے قتل کے واقعہ کی بھی بغیر کسی دبائو میں آئے شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو نشان عبرت بنا دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :