اچھی کارکردگی دکھانے والے پیسکو ملازمین کو بونس دیا جائے گا، وزیرمملکت عابد شیر علی
جمعرات 11 جنوری 2018 18:23
(جاری ہے)
وزیرمملکت نے کہا کہ پیسکو کارکردگی کو مزید بہتربنانے کے لئے اورسٹاف کی کمی کودورکرنے کے لئے نئی بھرتی کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں اورچندہفتوں میں شفاف اورمیرٹ پر بھرتی کا عمل شروع ہوجائے گا۔
بھرتی میں پیسکوملازمین کے بچوں کو بھی کوٹہ کے مطابق بھرتی کیاجائے گا۔ وزیرمملکت نے کہا کہ عوام کوسہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، عوام کے بجلی سے متعلقہ مسائل کوحل کریں اوران کی دعائیں لیں․ وزیرمملکت نے پیسکوافسران کو ہدایت کی کہ ماہانہ بنیاد پر سرکل، ڈویژن اورسب ڈویژن کی سطح پر کھلی کچہریاں باقاعدگی سے منعقدکریں اورعوام کے بجلی سے متعلقہ مسائل کو فوری حل کریں، صارفین کے لئے مشکلات پیدا کرنے والوں کو قطعا برداشت نہیں کیا جائے گا، صارفین کی عام نوعیت کی شکایات پرفور ی ایکشن لیں , جلنے اورخراب ہونے کی صورت میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی فوری تبدیلی کو یقینی بنائیں اور عوام کو دفتروں کے چکرنہ لگوائیں۔ وزیرمملکت نے کہا کہ ہم اورآپ ایک ہیں آپ نے حکومت کے ویژن کے مطابق بجلی کی مد میں اٹھائے گئے انقلابی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچانے ہیں، حکومت نے 8500 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کی لاگت سے ڈسٹری بیوشن سسٹم کو بہتربنانے کے لئے نئی ٹرانسمیشن لائنز بچھا ئی جارہی ہیں، تمام نئے زیرتکمیل پراجیکٹس 31 مارچ 2018 تک مکمل کرلئے جائیں گے جس سے پورے صوبہ میں بجلی کی مجموعی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔ چوہدری عابدشیرعلی نے کہا کہ فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور خراب کارکردگی کے حوالے سے قصوروار ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.