عائشہ سید کی قصور واقعہ کی شدید مذمت ، مجرموں کو بے نقاب کرنے اور ان کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ
جمعرات 11 جنوری 2018 23:52
(جاری ہے)
عائشہ سید نے کہا کہ قصور کے سانحہ نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے ہر کوئی زینب کو اپنی بیٹی سمجھتا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی زینب کے والدین کے ساتھ ہے۔
اداروں کی غفلت کی وجہ سے ایک بچی 4 دن سے لاپتہ ہوئی ہے اور تمام اداروں کے باوجود بچی کی لاش برآمد ہوتی ہے۔ عوام کی جان، مال اور عزت کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ قصور واقعہ کے بعد خواتین اپنے آپ کو غیرمحفوظ سمجھتی ہیں۔ حکمرانوں کو اس لئے مینڈیٹ نہیں ملا کہ وہ ہماری بچیوں کی حفاظت نہ کر سکیں۔ اگر چاروں وزیراعلیٰ ہماری بچیوں کی حفاظت نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے دیں۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی طرف سے لواحقین کو چیک پکڑانے سے معاملہ ختم نہیں ہو گا۔ آج ہمارا معاشرہ دور جہالت کی طرف دوبارہ جا رہا ہے جس دن سے پاکستان نے اپنی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ کے حوالے کیااس کے بعد آج تک پاکستان کو سکھ کا سانس نصیب نہیں ہوا۔ اگر قوانین پر عملدرآمد نہیں کر سکتے تو پاکستان آگے نہیں بڑھے گا۔ جماعت اسلامی نے سانحہ قصور کے خلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ میں تحریک التواء جمع کر دی ہے۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ کا کردار خادم اعلیٰ والا نہیں فرعون کے درباریوں والا ہے۔ زینب کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے۔ ایک چیک اس کا ازالہ نہیں ہے۔ جب تک ملزموں کو بے نقاب نہ کیا جائے اور ان کو عبرت ناک سزا نہ دی جائے اس طرح کے واقعات کا تدارک نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہاکہ جب ادارے کام نہ کریں اور اداروں پر عوام کا اعتماد ختم ہو جائے تو اس طرح کے مطالبات ہوتے ہیں کہ فوج معاملے کی انکوائری کرے۔ پنجاب پولیس مافیا بن چکی ہے۔ پاکستان میں قانون ہیں مگر ہم عوام کو انصاف نہیں دے رہے اگر سیاستدان صحیح ہو جائے تو نظام ٹھیک ہو جائے گا۔ جب ادارے غیرجانبدار نہیں ہوتے تو کمزور ہو جاتے ہیں۔ پاکستان میں میرٹ کی پامالی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ حکمران صرف اپنے لئے سکیورٹی مانگتے ہیں اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھتے ہیں۔ حکومت اپنے تحفظ کے بجائے عوام کو تحفظ فراہم کرے۔ عائشہ سید نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے بیان کی شدید مذمت کی اور کہا کہ حکومت کا کام عوام کو تحفظ دینا ہے اور احتجاج کرنے والوں پر گولی چلانے سے دو افراد کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.