Live Updates

سیاستدان بدکردار ہوں تو قصور جیسے واقعات حیران کن نہیں ،ْعائشہ گلالئی

میری اور قوم کی دعائیں زینب کے والدین کے ساتھ ہیں ،ْاللہ پر ایمان ہے تو عمران خان نجومیوں کی باتیں کیوں کرتے ہیں ویڈیو بیان

جمعہ 12 جنوری 2018 14:45

سیاستدان بدکردار ہوں تو قصور جیسے واقعات حیران کن نہیں ،ْعائشہ گلالئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ قصور میں 7 سالہ زینب کے ساتھ پیش آنیو الا واقعہ افسوسناک اور شرمناک ہے ،ْ جس ملک کے سیاسی لیڈر اخلاقی طور پر بدکردار ہوں وہاں قصور جیسے واقعات حیران کن نہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو بیان میں عائشہ گلالئی نے کہا کہ میری اور قوم کی دعائیں زینب کے والدین کے ساتھ ہیں ،ْ اللہ انہیں صبر دے، جبکہ ملک میں ایسے واقعات معمول بن چکے ہیں اور بدقسمتی سے اکثریت رپورٹ نہیں ہوتے۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ جہاں سیاستدان گالم گلوچ اور خواتین کی عزت نہ کریں وہاں ایسے واقعات حیران کن نہیںجبکہ اس ملک میں لوگ اور چند میڈیا چینلز سیاسی لیڈروں کی بدکرداری کا دفاع کرتے ہیں۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے وہ اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور مستقبل کی فکر نہیں اور اگر اللہ پر ایمان ہے تو عمران خان نجومیوں کی باتیں کیوں کرتے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :