کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری
قوانین اور سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت 65 برس سے زائد عمر کے کسی شخص کو کسی ادارے کا سربراہ مقرر نہیں کیا جاسکتا، لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میںموقف
جمعہ 12 جنوری 2018 19:15
(جاری ہے)
مقامی شہری فرزانہ بی بی کی وکیل ناہید بیگ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ قوانین اور سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت 65 برس سے زائد عمر کے کسی شخص کو کسی ادارے کا سربراہ مقرر نہیں کیا جاسکتا،انہوں نے کہاکہ حکومت نے من پسند شخص کو نوازنے کے لئے پی سی بی کا سربراہ مقرر کیا، نجم سیٹھی کی عمر 65 برس سے زیادہ ہونے کے باعث وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں، انہوں نے استدعا کی کہ نجم سیٹھی کے تقرر کو قواعد ضابطہ کیخلاف خلاف ہونے کی بناء پر کالعدم قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیاجائے۔
پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو قواعد وضوابط کے تحت تعینات کیا، درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا لہٰذا درخواست ناقابل سماعت قرار دی جائے ، جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو 24جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.