انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم ہو گئی

جمعہ 12 جنوری 2018 22:03

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں3پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید110.55روپے سے گھٹ کر110.52روپے اور قیمت فروخت110.65روپے سے گھٹ کر110.62روپے پر آگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر10پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 111.70روپے سے بڑھ کر111.80روپے اور قیمت فروخت112.10روپے سے بڑھ کر112.20روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس سے یورو کی قیمت خرید133روپے سے بڑھ کر135روپے اور قیمت فروخت135روپے سے بڑھ کر137روپے پر جا پہنچی اسی طرح75پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید150روپے سے بڑھ کر150.75روپے اور قیمت فروخت152روپے سے بڑھ کر152.75روپے ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :