امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتا ہے، حنا ربانی کھر

امریکا کو شاید اندازہ نہیں پاکستان افغانستان جنگ میں اہم ہے،سابق وزیر خارجہ

جمعہ 12 جنوری 2018 23:18

امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتا ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) سابق وزیر حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود خلا پرکرنے والے طالبان ہمارے بھیجے ہوئے نہیں ، پاکستان کوصرف اس حدتک کسی بھی ملک کاساتھ دیناچاہیے جب تک ملک کے مفادمیں ہو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کوصرف اس حدتک کسی بھی ملک کاساتھ دیناچاہیے جب تک ملک کے مفادمیں ہو،افغانستان میں موجود خلا پرکرانے والے طالبان ہمارے بھیجے ہوئے نہیں امریکی صدر کو اسطرح بیان نہیں دینا چاہیے ،امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتا ہے،امریکا کو شاید اندازہ نہیں پاکستان افغانستان جنگ میں اہم ہے،