2017 ء کے دوران ٹرانسفارمرز کی ملکی پیداوار میں 15 فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ہفتہ 13 جنوری 2018 12:19

2017 ء کے دوران ٹرانسفارمرز کی ملکی پیداوار میں 15 فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء)سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ 2017 ء کے دوران ٹرانسفارمرز کی ملکی پیداوار میں 15 فیصد اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

بینک کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ کے مطابق 2017ء کے دوران ٹرانسفارمرز کی قومی پیداوار 37 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ 2016ء میں 32 ہزار یونٹس کی پیداوار حاصل ہوئی تھی، اس طرح 2016 ء کے مقابلے میں 2017ء کے دوران ٹرانسفارمرز کی ملکی پیداوار میں 5 ہزار یونٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔