گرل فرینڈ کو ناپسند کرنے پر نوجوان نے اپنے ہی والدین کو قتل کرنے کے لیے ڈارک ویب سے بم خرید لیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 14 جنوری 2018 23:48

گرل فرینڈ کو ناپسند کرنے پر  نوجوان نے اپنے ہی والدین کو قتل کرنے کے ..
19 سالہ گرتیج رندھاوا  کو گزشتہ سال مئی میں اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اس نے اپنی دانست میں ریموٹ سے چلنے والے دھماکہ خیز مواد کو وصول کیا۔ لیکن حکام نے اس تک پیکٹ پہنچنے سے پہلے ہی اسے ایک نقلی ڈیوائس سے بدل دیا تھا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ رندھاوا اپنے والدین کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ کیونکہ اس کی والدہ نے اس کی گرل فرینڈ کو سخت ناپسند کیا تھا۔


اسے خوف تھا کہ والدین کی طرف سے اسے یہ تعلق  ختم کرنے کو کہیں گے، اس لیے اس نے اپنے تعلق  کو متوقع صورتحال سے بچانے کے لیے ایک منصوبہ بنایا۔

(جاری ہے)

نیشنل کرائم ایجنسی کے مسلح آپریشن یونٹ نے اسے اس ڈیوائس کو ٹسٹ کرتے دیکھنے کے بعد گرفتار کر لیا۔برمنگھم کراؤن کورٹ کی طرف سے اسے آٹھ سال کی قید کی سزا  سنائی گئی ہے۔
بین الاقوامی ادارہ انصاف اور منظم جرائم ڈویژن کے اینڈی ینگ کا کہنا تھا؛ رندھاوا نے دھماکہ خیز مواد کے استعمال کا منصوبہ ساز ہونے سے انکار کیا ہے لیکن  عدالت کو بتایا گیا کہ رندھاوا جھوٹ بول رہا تھا کیونکہ اسے گرفتار کرنے سے پہلے اس ڈیوائس کا استعمال کرتے دیکھا گیا تھا۔


رندھاوا نے پکڑے جانے سے بچنے کے لیے ڈارک ویب کا استعمال کیا تھا لیکن اس کے باوجود اب وہ جیل کی سزا بھگت رہا ہے۔
گرل فرینڈ کو ناپسند کرنے پر  نوجوان نے اپنے ہی والدین کو قتل کرنے کے ..