دیرپائین میں مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے ایک ارب 18 کروڑ روپے جاری

پیر 15 جنوری 2018 14:40

دیر لوئر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) محکمہ بلدیات و دیہی ترقی ضلع دیر پائین نے مختلف تر قیاتی اسکیموں کیلئے ایک ارب 18 کروڑ روپے کی فنڈز جار ی کر دیئے۔ترقیاتی منصوبوں میں واٹر سپلائی کوچہ جات کی پختگی سڑکوں اور مقبروں کی تعمیر شامل ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اے ڈی جونیئر لوکل گورنمنٹ دیر لوئیر ضیاء الحق نے میڈیاکو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ضلع کی198وویلج کونسلز میں 600سے زائد چھوٹے موٹے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 68کروڑ روپے جبکہ ڈسٹر کٹ اے ڈی پی سے 10کروڑ روپے اور 13کروڑ روپے پی ایم ڈبلیو کے فنڈز سے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اسی طرح پی کی94.95.96میں 27کروڑ روپے کی ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام جاری ہے جو عنقریب مکمل کیے جائیں گے۔

اے ڈی جونیئر ضیاء الحق نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل اور معیار و مقدار کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں ناقص اور غیر معیاری میٹریل کی استعمال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور غفلت برتنے پر کارروائی عمل کی جائے گی۔