حکومت پنجاب کے ساتھ کسان تنظیموں کے مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں‘ میاں مقصود احمد
19جنوری کو جماعت اسلامی کسانوں کے ساتھ ملکر مال روڈ پراحتجاجی دھرنا دے گی،حکومت پنجاب نے اس اہم معاملے میں بدنیتی کاثبوت دیا ہے‘ امیر جماعت اسلامی پنجاب کی لاہورہائیکورٹ میں رٹ کی سماعت کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو
پیر 15 جنوری 2018 17:38
(جاری ہے)
اس موقع پرکسان بورڈ کے مرکزی رہنماسرفرازاحمد خان، سیف الرحمان جسرا‘ ایڈووکیٹ،رمضان روہاڑی ، محمد فاروق چوہان،شہبازایڈووکیٹ ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے مزیدکہاکہ چند ملوں کے سوا پورے پنجاب کی شوگر ملوں میں180روپے ادانہیں کیے جارہے۔
بالخصوص شریف فیملی کی تمام ملیں لوٹ کھسوٹ سب سے زیادہ کررہی ہیں۔عدالت نے سماعت کے لیے آئندہ17جنوری مقررکی ہے اور ہم کسانوں کے نمائندوں کے ساتھ پیش ہوں گے اور عدالت عالیہ نے کین کمشنر کو طلب کیا ہے۔عدالت عالیہ نے کسانوں کے بیان حلفی کوریکارڈ کاحصہ بنانے کاحکم صادر کیا ہے جوکہ خوش آئند اقدام ہے۔جماعت اسلامی کسانوں کو ریلیف فراہم نہ کرنے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ ہمارے وکیل سیف الرحمان جسرا تمام بیان حلفی جمع کروائیں گے۔کسان بورڈ پاکستان کے نائب صدر سرفرازاحمد خان نے حکومت پنجاب کے ساتھ ہونے والی 9سے زائد میٹنگز میں حصہ لیا ہے۔پاکستان کسان بورڈ نے بھی عدالت میں پارٹی بننے کے لیے درخواست دے دی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ کسانوں کے احتجاج کے باعث لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔سڑکیں بند نہ کی جائیں مگرحکومت اور شوگر مل مالکان ہمیں مجبور کررہے ہیں کہ ہم آخری حدود تک جائیں۔حکومت کسانوں کوریلیف فراہم کرنے کو تیار نہیں ہے۔19جنوری کو لاہور میں مال روڈ پرہمارے احتجاجی دھرنے میں تمام کسان تنظیمیں شریک ہوں گی۔ہم نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس اہم معاملے پر کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.