امریکا کا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف‘پاکستان کا افغان سرزمین سے دہشت گردانہ کاروائیوں پر تشویش کا اظہار
میاں محمد ندیم پیر 15 جنوری 2018 18:59
(جاری ہے)
دونوں ممالک کے عہدیداروں کے درمیان گفتگو کے دوران ویلزنے کہاکہ امریکا کی افغانستان کے حوالے سے حکمت عملی کی کامیابی کے لیے ہمسایے اور خطے کے اہم ملک کی حیثیت سے پاکستان کا تعاون اہم نوعیت کا ہے۔
انہوں نے انسداد دہشت گردی کے خلاف کوششوں کے باہمی رابطے کو بہتر کرنے کے لیے انٹیلی جنس تعاون کو مضبوط کرنے ضرورت پر بھی زور دیا۔وزارت خارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی وفد نے پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب انسداد دہشت گردی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ اس کے نتیجے میں پاکستان کی سیکورٹی کی صورت حال میں بہتری آئی ہے اور اس بات کی نشان دہی کی گئی کہ دہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے اس طرح کے جامع اقدامات پورے خطے کے استحکام کے لیے بھی سود مند ہوں گے۔خطے کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے افغان سرزمین کے پاکستان میں عدم استحکام کے لیے مسلسل استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی انتظامات کے ڈھانچے کو مضبوط کرنا بہت ضروری تھا تاکہ سرحد پار کرنے کے حوالے سے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کا ازالہ ہو۔اعلامیے کے مطابق انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے افغان مہاجرین کی فوری منتقلی بھی ضروری ہے۔سیکرٹری خارجہ نے امریکی وفد کی توجہ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے جاری کیے گئے حالیہ غیرذمہ دارانہ بیان اور ایل اوسی کے ساتھ ورکنگ باﺅنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم افراد کی ہلاکتوں کی جانب بھی مبذول کرائی اوربھارتی اقدامات کی مذمت کی۔انہوں نے امریکی وفد کو کہا کہ وہ بھارت کو معصوم افراد کو نشانہ بنانے سے باز رہنے کا مشورہ دیں۔دونوں وفود نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان میں امن واستحکام کے لیے خود افغانستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی خطے ممالک تعاون کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.