پنجاب کے عوام 17جنوری کے جلسہ میں شریفوں کی سیاسی بے دخلی کے فیصلے کا اعلان کریں گے‘ پیپلز پارٹی
ماڈل ٹان اورقصور میں جس بے دردی سے معصوم لوگ قتل کیے گئے شہبازشریف سے اسکا حساب لینے کا وقت آگیا ہے پنجاب میں اب شریفوں کا اقتدار نہیں چلنے دیں گے، حکومت کو سانحہ ماڈل ٹان کے شہدا کو انصاف دینے کیلئے مجبور کر دیں گے پنجاب میں گورننس کی بدترین صورتحال ہے ،تین ہزار پولیس والے جاتی عمرا میں تعینات ہیں ‘قمر زمان کائرہ ، اعتزاز احسن کی پریس کانفرنس
پیر 15 جنوری 2018 22:26
(جاری ہے)
قمر زمان کائرہ نے کہاکہ 17جنوری کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے اور زیادہ سے زیادہ کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنائیں گے ۔ہم حکومت کو مجبور کریں گہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہدا ء کو انصاف ملے ۔
پنجاب کے عوام 17جنوری کے جلسہ میں شریفوں کی سیاسی بے دخلی کے فیصلے کا اعلان کریں گے ۔ ماڈل ٹان اورقصور میں جس بے دردی سے معصوم لوگ قتل کیے گئے شہبازشریف سے اس کا حساب لینے کا وقت آگیا ہے۔ ہم پنجاب میں اب شریفوں کا اقتدار نہیں چلنے دیں گے۔ زیادہ سے زیادہ کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنائیں گے اورحکومت کو مجبور کریں گے کہ سانحہ ماڈل ٹان کے شہدا کو انصاف ملے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ 17جنوری کو ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ چیف جسٹس کو ہمیں بابا رحمتے کہنے کی ضرورت نہیں۔ہماری نگاہ میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار ہی ہیں۔ثاقب نثار نرم آدمی اور شیریں مزاج ہیں اس لئے نواز شریف کیخلاف وہ ایکشن نہیں لے رہے۔اگر پیپلزپارٹی کے کسی رہنما نے یہ بات کہی ہوتی تو ہمیں شوکاگ نوٹس ہوتا۔عدالتوں نے آج بھی نواز شریف پر ہلکا ہاتھ رکھا ہوا ہے۔نوازشریف فوج اور عدلیہ کیخلاف بولتے ہیں، جج فارغ ہو جاتے ہیں لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جاتا۔پنجاب میں گورننس کی بدترین صورتحال ہے لیکن تین ہزار پولیس والے جاتی امرا میں تعینات ہیں ۔انہوںنے کہاکہ چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ شہباز شریف کے اپنے محلے میں چودہ افراد شہید ہوئے ، پولیس شہباز شریف کے گھر کی لونڈی کی طرح کام کررہی ہے جبکہ پاکستان میں عدم تحفظ کی فضا پائی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.