سندھ اسمبلی کا اجلاس پرانی بلڈنگ میں منعقد ، متعدد ارکان نے پرانی بلڈنگ کے حوالے سے تاریخ اور اپنی یادوں کو دہرایا
پیر 15 جنوری 2018 23:02
(جاری ہے)
ہم تمام ارکان کو سندھ اجرک اور ٹوپی کا تحفہ دے سکتے ہیںتاکہ سندھ کی ثقافت کا بول بالا ہو۔
ہم اس طرح متحد ہونے کا ثبوت دے سکتے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ قائد اعظم کی نشست پر بیٹھے ہیں۔ قائد اعظم نے ہمیں نئی زندگی دی ۔اس عمارت کی تاریخی حیثیت ہے۔پرانے ایوان میں ارکان ایک دوسرے کے قریب ہوتے ہیں ہیں۔ نئے ایوان میں سب ایک دوسرے سے دور بیٹھتے ہیں۔ پرانے ایوان میں کسی روٹھے کو منانا ہو تو اپنی کرسی سے بیٹھ کرہی منا سکتا ہوں ۔ نند کمار کو تو یہاں سے ہی منالوںگا ۔ قائم علی شاہ کی بزلہ سنجی سے ایوان میں قہقہہ لگا ۔ ایم کیو ایم کے رکن رؤف صدیقی نے کہا کہ سید قائم علی شاہ اور سید سردار احمد کے دل جوان ہیں ۔ ان کی عمر کے ساتھ ان کے علم کی جوانی پر ان کا احترام کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سندھی ٹوپی ثقافتی علامت ہونی چاہئے ۔ پیپلز پارٹی کے رکن مراد علی شاہ سینئر نے کہا کہ میں 1972 ء سے سندھ اسمبلی میں رکن کی حیثیت سے آ رہا ہوں ۔ وقت بہت تیزی سے گزر جاتا ہے ۔ میں نے یہاں بہت کچھ سیکھا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ( فنکشنل) کے رکن نندکمار نے کہا کہ اسمبلی کی پرانی عمارت میں کبھی کبھی اجلاس ہونے چاہئیں ۔ اس سے پرانی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں ۔ ایم کیو ایم کے رکن محفوظ یار خان نے کہا کہ میں اسی پرانی بلڈنگ کی گیلری میں بیٹھ کر سوچتا تھا کہ کیا کبھی میں رکن اسمبلی کی حیثیت سے ایوان میں بیٹھوں گا ۔ 12 مرتبہ الیکشن لڑ کر ضمانت ضبط کروائی ۔ 13 ویں دفعہ ایوان میں آنے کی خواہش پوری ہوئی ۔ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے کہا کہ 1952 ء میں ایک طالب علم کی حیثیت سے میں نے اس اسمبلی کو دیکھنے آیا تھا ۔ یہ اس وقت پاکستان کی قانون ساز اسمبلی تھی ۔ پہلے اسمبلی بلڈنگ بندر روڈ پر ہوتی تھی ۔ بعد میں یہاں منتقل ہوئی ۔ قائد اعظم محمد علی جناح یہاں قانون ساز اسمبلی کے صدر کی حیثیت سے بیٹھتے تھے ۔مزید اہم خبریں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.