زینب زیادتی کیس میں اہم پیش رفت،وہ مکان مل گیا جہاں زینب کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 جنوری 2018 17:51

زینب زیادتی کیس میں اہم پیش رفت،وہ مکان مل گیا جہاں زینب کو زیادتی کا ..
قصور(اردو وائنٹ تازہ اخبار 17جنوری 2018) زینب کو جس مکان میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اس سے متعلق اہم معلومات سامنے آ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ننھی زینب کو جس مکان میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اس کی تصاویر سامنے آ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انتہائی معتبر زرائع کے مطابق زینب کو اغوا کرنے والوں نے یہ مکان پراپرٹی ڈیلر سے کرائے پر لیا۔جب کہ مکان کا ایڈوانس پچیس ہزار روپے وصول کیا گیا۔ پولیس نے پراپرٹی ڈیلر کو گرفتار کر لیا ہے۔اور تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔یاد رہے کہ ننھی زینب کو قصور میں زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا تھا