سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طبیعت اچانک ناساز، لاہور کے ڈیفنس نیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 17 جنوری 2018 19:49

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طبیعت اچانک ناساز، لاہور کے ڈیفنس ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری 2018ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طبیعت اچانک ناساز ہو جانے کے باعث انہیں لاہور کے ڈیفنس نیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور میں موجود سابق وزیراعظم یوسف رضا  گیلانی کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی ہے۔ اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی بلڈ پریشر کم ہو جانے کے باعث بے  ہوش ہوکر گر پڑے۔ بے ہوش ہونے پر انہیں فوری لاہور کے ڈیفنس نیشنل ہسپتال لے جایا گیا۔ ہسپتال میں یوسف رضا گیلانی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔