زینب کیس میں اللہ تعالیٰ سے پوری امید ہے، بھرپور کوششوں سے قاتل پکڑا جائے ٹائم فریم نہیں دے سکتے، شہبازشریف
مردان میں قوم کی بیٹی عاصمہ کو قتل کردیاگیا کیا ہم بھی وہاں جاکر احتجاج کریں ایسی روایت پڑ گئی تو ہم بھی کل مردان میں جاکر سیاست چمکائیں گے، وزیراعلیٰ مال روڈ دھرنے والوں نے ان واقعات پر سیاست کی تو21 کروڑ عوام کبھی معاف نہیں کرینگی،قصور میں میڈیا سے گفتگو
بدھ 17 جنوری 2018 21:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں خود معاملے کی نگرانی کر رہا ہوں،انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں قیاس آرائی نہ کی جائے،اللہ سے پوری امید ہے کہ پوری کامیابی حاصل ہو اور قاتل پکڑا جائے،پرامید ہیں تاہم کوئی ٹائم فریم نہیں دوں گا،ہم نے قاتل کو ڈھونڈ نکالنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔
انہوں نے کہا کہ قصور کے بزرگ بھائی اور بہن اور اس محلے کے لوگ جہاں بچی رہتی تھی وہ زینب کے دکھ کو جانتے ہیں،پوری قوم ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،میری اہل محلہ اور اردگرد کے علاقے کے لوگوں سے التجاء ہے کہ آگے بڑھیں اور تحقیقاتی ٹیم کا پورا ساتھ دیں،قاتل کے بارے میں کسی بھی قسم کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا،اطلاع دینے والے کے بارے میں تحقیقاتی ٹیم اپنے آپ تک رکھے گی،آپ کا اور اپ کے خاندان والوں کا نام کہیں نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ کیس پر نہایت سائنسی طریقے سے پیش رفت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں نادرا،پنجاب فرانزک لیب اور دیگر اداروں کا کردار قابل ستائش ہے،دعا ہے کہ یہ درندے مل جائیں تاکہ ان کو مثالی سزا مل جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی درندگی کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے۔انہوں نے کہا کہ مردان میں قوم کی بیٹی عاصمہ کو قتل کردیاگیا کیا ہم بھی وہاں جاکر احتجاج کریں،ایسی روایت پڑ گئی تو ہم کل مردان میں جاکر سیاست چمکائیں گے،سیاست کرنے والے کس منہ سے بتائیں گے کہ ان کے آنسو مگر مچھ کے ہیں یا حقیقی،آج مال روڈ پر دھرنا دینے والے ان زینب اور عاصمہ کیلئے بھی آنسو بہائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کیا مال روڈ پر دھرنے والوں کے ہاتھ مردان کی عاصمہ کیلئے اٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ مشال خان کا عبدالولی خان یونیورسٹی میں قتل اور ڈی آئی خان میں ہونے والا دلخراش واقعہ جس میں قوم کی بیٹی کی عزت تارتار کی گئی۔انہوں نے کہا کہ مال روڈ دھرنے والوں نے ان واقعات پر سیاست کی تو21 کروڑ عوام کبھی معاف نہیں کرے گی۔۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.