میمن کمیونٹی کی معروف شخصیات ملک وقوم کا نام روشن کررہی ہیں، گورنر سندھ
بلاشبہ میمن برادری کی عملی زندگی کی جدوجہد دیگر افراد کے لئے قابل تقلید ہے ،دنیا کی 100 معروف میمن شخصیات کی تقریب رونمائی سے خطاب
بدھ 17 جنوری 2018 21:34
(جاری ہے)
اس موقع پر معروف صنعت کار عارف حبیب ، عقیل کریم ڈھیڈی ، سراج قاسم تیلی، حسین لاوائی ،پیر محمد دیوان ، محمد اعجاز سایا، بشیر علی محمد ، بشیر جان محمد ، عبد الغفار ورینڈ ،پروفیسر عبد الغفار بلو ، آصف مجید پانا والا سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ یہ محض ایک کتاب نہیں ہے بلکہ عظیم میمن شخصیات پر ایک ایسی مستند دستاویز ہے جس سے نئی نسل کو معلوم ہو سکے گا کہ ان کے بڑے دنیا کے کس کس ملک اور کس کس گوشے میں آباد ہیں اور کیسی کیسی بے مثال خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وڑن، انتھک محنت ، لگن اور خلوص نیت سے کام کرنے والے تاریخ میں امر ہو جایا کرتے ہیں اور آج کی تقریب اس کا واضح ثبوت ہے جہاں انتھک محنت کرنے والوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی اپنے وڑ ن کے مطابق انتھک محنت ،لگن اور خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے ، آج امن و امان ، انرجی بحران اور معاشی ابتری کا خاتمہ ہو چکاہے ،پورے ملک میں امن و امان کے قیام سے غیر ملکی سرمایہ کاری ، نئی صنعتوں کے قیام اور تجارت میں تسلسل سے اضافہ ہو رہاہے لوگوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میمن کمیونٹی کے افراد زیادہ تر معاشی سرگرمیوں سے وابستہ ہیں اور انھیں آ ج کے پاکستان میں واضح فرق اور ترقی و خوشحالی کے ثمرات نظر آرہے ہیں ، حکومت نے معاشی ، اقتصادی ، تجارتی اور سماجی افراد سے رابطہ کرکے ملک کے حالات کو درست سمت گامزن کرنے کے لئے جب اقدامات اٹھائے تو اس مشاورت میں بھی میمن کمیونٹی کے افراد سرفہرست تھے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن میمن کمیونٹی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے امن و امان اور انرجی کو ترجیح دیتی ہے میمن کمیونٹی کے افراد کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام کے بغیر معاشی ترقی کا خواب شرمندہ تعمیر نہیں ہو سکتا ہے اور انرجی معاشی شعبہ میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند مقام رکھتی ہے لیکن موجودہ حکومت نے معاشی ترقی کو اپنا ہدف بنایا اور امن و امان کے ساتھ ساتھ انرجی بحران کے خاتمہ کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جس کے نتائج آج سب کے سامنے ہیں ، حکومت میمن کمیونٹی کے تعاون سے سماجی شعبہ کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنارہی ہے بلا شبہ میمن کمیونٹی کا معاشی ، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات میں بھی بڑا اہم کردار ہے ، میمن کمیونٹی کے تحت صوبہ اور شہر میں اسپتال اور اسکولز قائم ہیں جو اپنے معیار میں منفرد اہمیت کے حامل ہیں۔ تقریب سے معروف صنعت کار عارف حبیب ، عقیل کریم ڈھیڈی ، سراج قاسم تیلی اور دیگر نے اپنے خطاب میں میمن کمیونٹی کی خدمات ، معروف شخصیات کے کارناموں اور جدوجہد پر تفصیلی روشنی بھی ڈالی۔ #مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
فیصل آباد میں پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.