مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے کرٹس گرائونڈ کھلابٹ میں جلسہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں
جمعہ 19 جنوری 2018 11:10
(جاری ہے)
مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے ضلع بھر میں بھرپور مہم چلائی اور عوام کو محمد نوازشریف کے ہزارہ اور ضلع ہری پور کے عوام کیلئے مکمل کئے گئے سوئی گیس اور ہزارہ موٹروے جیسے منصوبوں سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ ہزارہ میں ہر بڑا اور تاریخ ساز منصوبہ نواز شریف کے دور میں شروع ہوا ہے۔
لیگی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ نوازشریف جہاں ملک بھر کی عوام کیلئے دلوں میں محبت رکھتے ہیں وہاں انہیں ہری پور کی عوام سے عشق ہے جس کا مظاہرہ انہوں نے انتخابات کے دوران عوام سے ضمنی انتخابات کے دوران کئے گئے سوئی گیس اور موٹر وے کے منصوبوں کو عملی جامع پہنا کر دیا ہے لہذا اب ہری پور کے عوام کا فرض ہے کہ وہ اپنے قائد نواز شریف کا والہانہ انداز میں استقبال کریں۔ جلسہ گاہ میں سٹیج کی تیاری کا کام بھی مکمل کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان اور تورغر سے بڑے قافلوں کی صورت میں لیگی کارکن جلوسوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.