اندرونی مسائل کو دانشمندی سے حل کرنے اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ہم ایک غیور قوم ہیں،
ہماری مسلح افواج ہر قسم کے اندرونی و بیرونی خطرات اور چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہیں نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کا لاجسٹکس کمانڈ کی تقسیم ایوارڈز کی سالانہ تقریب سے خطاب
جمعہ 19 جنوری 2018 19:06
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کی لاجسٹکس کمانڈ کو اپنے پیشہ وارانہ امور انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دینے پر سراہا۔
انہوں نے کہا کہ لاجسٹکس کمانڈ کی اس بے لوث محنت اور لگن کا اندازہ سال 2017ء کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں اورآبدوزوں کی ہمہ وقت دستیابی اور متعدد ملکی و غیر ملکی بحری مشقوں میں بروقت شمولیت سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ جب بھی ہم کسی امداد پر انحصار کرتے ہیں تو خود انحصار ی کے حصول کا جذبہ ماند پڑنے لگتا ہے، ہم دفاعی خود انحصاری کے حصول کے لیے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں کیے جانے والے اقدامات ہمارے قومی وقار کا مظہر اور سروس کے لیے ہماری محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ایڈمرل ظفر محمود نے مزید کہا کہ بیرونی دبائو کے باوجود ہمیں اپنے اندرونی مسائل کو دانشمندی سے حل کرنے اور ایک مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک غیور قوم ہیں اور ہماری مسلح افواج ہر قسم کے اندرونی و بیرونی خطرات اور چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ چیف آف نیول اسٹاف نے مزید کہا کہ ایک جدید اور مستحکم بحریہ نہ صرف وطن عزیز کے تحفظ کے لیے ضروری ہے بلکہ علاقائی امن و استحکام کی بھی ضامن ہے، پاکستان نیوی کو ایک جدید اور مضبوط بحری قوت بنانے کے لیے نیول فلیٹ میں نئے جہازوں کی شمولیت ا ور انہیں کارآ مد رکھنے اور مزید موثر بنانے کے لیے تکنیکی صلاحیت کا حصول اتنی ہی اہمیت کا حامل ہے جتناکہ ایک قابل اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی حامل افرادی قوت ضروری ہے، اس ضمن میں پاک بحریہ نے اپنی حربی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس بحری جہاز اور ہیلی کاپٹرز حاصل کیے ہیں۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہا کہ پاکستان نیو ی فلیٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ اپنی افرادی قوت کو بھی بہترین پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے اور انہیں جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروانے کی ضرورت سے بھی آگاہ ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ اور ماہر افرادی قوت ہمارا اثاثہ ہے اور ہمیں ا س پر فخر ہے۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام کے سنہری اصول کو اپنی ذاتی اور بیشہ ورانہ زندگیوں میں مشعل راہ بناتے ہوئے ہم پاک بحریہ کو قابلیت، صلاحیت اور جنگی تیاری کے بامِ عروج پر پہنچا سکتے ہیں۔قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں کمانڈر لاجسٹکس رئیر ایڈمرل ساجد وزیر خان نے سال 2017کے دوران لاجسٹکس کمانڈ کی کارکردگی کا مختصر جائزہ پیش کیا۔ بعد ازیں مہمان خصوصی نے سا ل گذشتہ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس میں انعامات تقسیم کیے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.