فیس بک کاغلط معلومات اورسنسنی خیزی سے نمٹنے کے لیے نیوز فیڈ میں تبدیلی کااعلان
فیس بک پر صارفین کی نیوز فیڈ میں اب خبروں سے متعلق مواد چار فیصد تک ہو گا جو کہ پہلے پانچ فیصد تھا،مارک زکربرگ
ہفتہ 20 جنوری 2018 12:01
(جاری ہے)
فیس بک اس حالیہ اقدام کے ذریعے سوشل میڈیا جعلی خبروں کے مسئلے سے نمٹنا چاہتا ہے۔رواں ماہ کے آغاز میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا کہناتھا کہ وہ برانڈز اور میڈیا سے متعلق خبروں کے بجائے خاندانوں اور دوستوں کے درمیان گفتگو کا سبب بنے والے مواد پر زیادہ زور دیں گے۔
فیس بک کی جانب اس تبدیلی کے ذریعے اب خبروں کی چھان بین اور تصدیق فیس بک کے ملازمین کے بجائے صارفین کریں گے۔مارک زکربرگ نے کہا کہ ہم نے پہلے خود سے فیصلہ کرنے کی کوشش کی لیکن ایسا کرنے میں ہم زیادہ بہتر محسوس نہیں کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ صارفین سے پوچھا جائے گا کہ کیا وہ اس نیوز برینڈ کو جانتے ہیں اور اعتماد کرتے ہیں کہ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں بہت زیادہ نا اتفاقی، غلط معلومات اور سنسنی خیزی ہے۔مارک زکرورگ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اب معلومات پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتی ہیں اور اگر اب ہم نے اس مسئلے سے نہیں نمٹا تو یہ بہت بڑھ جائے گا۔دوسری جانب ٹویٹر کا کہنا تھاکہ 2016 کے صدارتی انتخاب میں چھ لاکھ 77 ہزار سے زیادہ امریکی صارفین نے روس کے نقلی یا بوٹ اکاونٹس کو فالو کیا یا اٴْن کی ٹویٹس کو ری ٹویٹ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اگر 1971 میں اقتدار میں ہوتا تو کرتاپور گوردوارہ پاکستان سے واپس لے لیتا، مودی
-
ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سےسری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، 43 قید پاکستانیوں کی واپسی پر اتفاق
-
عازمین حج کے سفر میں کسی مشکل و پریشانی سے بچنے کے لئے وقت سے پہلے تیاری کریں، سعودی وزارت حج و عمرہ
-
بھارتی انتخابات،میٹا کی مسلمانوں کیخلاف اشتہارچلانے کی مکمل چھوٹ
-
سعودی امریکی معاہدے تکمیل کے بہت قریب ہیں،امریکہ پھر سرگرم
-
امریکہ،راشن خریدنے گئے ٹرک ڈرائیور کی لاکھوں ڈالر کی لاٹری نکل آئی
-
امریکا نے 133 چوری شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے
-
بنگلہ دیشی حکمران جماعت کے رکن اسمبلی بھارت میں قتل
-
بائیڈن نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا تھا، ٹرمپ کا دعوی
-
ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کیس میں چونکا دینے والی معلومات سامنے آگئیں
-
ایام حج کی آمد، غلاف کعبہ کو 3 میٹر اونچا کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.