ایام حج کی آمد، غلاف کعبہ کو 3 میٹر اونچا کردیا گیا

مقصد حج کے ایام میں غلاف کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے، حکام

جمعرات 23 مئی 2024 12:02

ایام حج کی آمد، غلاف کعبہ کو 3 میٹر اونچا کردیا گیا
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) حرمین شریفین انتظامیہ نے حسب سابق ایام حج کی آمد سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کا مقصد حج کے ایام میں غلاف کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے، غلاف کعبہ 15 ذی الحج تک زمین سے 3 میٹر اوپر رہے گا۔ماضی میں عازمین غلاف کعبہ کو چھونے کے ساتھ اس کے ٹکڑے تبرک کے طور پر کاٹ کر ساتھ لے جاتے تھے جس سے غلاف کو نقصان پہنچتا تھا۔

متعلقہ عنوان :