نقیب اللہ کے معاملے پر کارروائی نہ ہوئی تو وزیر اعلیٰ سندھ کو قاتل سمجھیں گے‘سراج الحق
راؤ انوار اتنے ہی بہادر ہیں تو پاک بھارت سرحد یا کسی جنگی محاذ پر بھیجا جائے ،ْ امیر جماعت اسلامی
اتوار 21 جنوری 2018 17:13
(جاری ہے)
سراج الحق نے کہا کہ اگر راؤ انوار اتنے ہی بہادر ہیں تو انہیں پاک بھارت سرحد پر بھیجا جائے یا ان کو کسی جنگی محاذ پر بھیجا جائے۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں جو نظام ہے اس میں بوڑھا، جوان، بچہ کوئی محفوظ نہیں ،ْکراچی میں 118 پولیس مقابلوں میں 424 افراد کو قتل کیا گیا، اگر یہ سب مجرم تھے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے تھا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ افغانستان میں بھی ایسا نہیں ہوتا کہ پولیس شہریوں کو گرفتار کرے اور ویرانے میں جا کر قتل کردے، ہم حکومت سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ نقیب اللہ کا جرم کیا تھا۔سراج الحق نے کہا کہ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم اپنی حیثیت کے مطابق کام کرے لیکن جب تک چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالتی کمیشن نہیں بن جاتا ہم کسی پر اعتماد نہیں کریں گے۔انہوں نے سوال کیا کہ جو آدمی جرائم کی دنیا سے تعلق رکھتا ہو کیا وہ غاروں میں رہتا ہی اور کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر موجود نہیں ہوتا اور جب یہ اپنے علاقے میں تھا تو پاک فوج نے نقیب اللہ کو وطن کارڈ دیا تھا ،جو اس بات کی علامت تھا کہ وہ پر امن اور باوقار شہری تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.