گوجرخان،سینکڑوں رکشہ اور موٹرسائیکل بغیر رجسٹریشن کے سڑکوں پر رواں دواں

اتوار 21 جنوری 2018 20:01

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) گوجرخان میں سینکڑوں رکشہ اور موٹرسائیکل بغیر رجسٹریشن کے سڑکوں پر رواں دواں ہیں،قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگ رہا ہے، بغیررجسٹریش اور لائسنس کے کمسن ڈرائیورز رکشوں میں میوزک سسٹم لگا کر حادثات کا سبب بننے لگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر میں سینکڑوں رکشے اور موٹرسائیکل بغیر رجسٹریشن کے چل رہے ہیں رکشوں کے نوعمر ڈرائیوروں کے پاس لائسنس بھی نہیں اور وہ رکشوں میں اونچی آواز میں ڈیک لگا کر سڑکوں پر ہلڑ بازی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں متعلقہ اداروں نے کارروائی کرنے کی بجائے مفادات کی پٹی باندھ کر آنکھیں بند کررکھی ہیں اعلیٰ احکام صورتحال کا نوٹس لیں۔