Live Updates

عدلیہ کو شرم ناک کہنے ولے اور ججز کو گالیاں دینے والے کو لاڈلہ نہ بنایا جاتا تو اسے پارلیمنٹ کو گالی دینے کی کبھی جرت نہیں ہوتی،مریم نواز

اتوار 21 جنوری 2018 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) مسلم لیگ ن کی راہنماء سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عدلیہ کو شرم ناک کہنے ولے اور ججز کو گالیاں دینے والے کو اگر لاڈلہ نہ بنایا جاتا تو اس کو پارلیمنٹ کو گالی دینے کی کبھی جرت نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

قانون سب کیلئے ایک ہوتا ہے تو لاڈلے کیخلاف بھی نہال ہاشمی جیسا ایکشن ہوتا، ان خیالات کا اظہار مریم نواز نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :