تیونس اور پاکستان کا علم وادب اور فن وثقافت کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق
علم وادب اور فنون لطیفہ کے شعبوں میں تیونس کی گہری دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہیں،عرفان صدیقی ْتیونس کے کسی بڑے علمی ادارے میں ’’گوشہٴ اقبال‘‘ بنا کر خوشی ہو گی،سفیر تیونس عادل العربی
پیر 22 جنوری 2018 15:59
(جاری ہے)
دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو عملی شکل دینے کے لئے پیش رفت سے علم دوستی میں اضافہ ہوگا۔ مشیروزیراعظم نے نیشنل بُک فائونڈیشن میں گوشہ ابن خلدون کے قیام میں تعاون پر تیونس کی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک میں گہرے روابط استوار ہیں جنہیں تعاون کی عملی صورت دینے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قومی تاریخ وادبی ورثہ ترکی میں قائم ارسیکا کے تعاون سے بین الاقوامی خطاطی نمائش کا اہتمام کرچکا ہے جس کے نہایت مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اسی طرز پر تیونس کے ساتھ خطاطی، ادب وفنون لطیفہ کے مختلف شعبہ جات بشمول آرکیالوجی میں تعاون کے خواہاں ہیں۔ سفیر تیونس عادل العربی نے مشیروزیراعظم عرفان صدیقی کی علمی وادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے گہری دلچسپی کو سراہتے ہوئے نیشنل بُک فائونڈیشن میں گوشہ ابن خلدون کے قیام پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تیونس کے کسی بڑے علمی ادارے میں ’’گوشہٴ اقبال‘‘ قائم کر کے ہمیں خوشی ہو گی۔ تیونس کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان اہل قلم کے باہمی دوروں کی پیشکش بھی کی۔ عادل العربی نے کہاکہ تیونس پاکستان کے علم وادب، فن وثقافت اور فنون لطیفہ کے مختلف شعبہ جات میں وسیع تر تعاون کا خواہاں ہے ۔قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے ساتھ شراکت داری سے تعاون کو فروغ دیں گے۔ بعدازاں تیونس کے سفیر نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسلام آباد میوزیم اور نیشنل لائبریری کا بھی دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات دیکھے اور وہاں رکھے گئے فن پاروں اور کتب میں گہری دلچسپی لی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.