ایڈیٹر کونسل کے انتخابات کل ہونگے

منگل 23 جنوری 2018 15:06

بھکر۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء)ایڈیٹر کونسل بھکر کے انتخابات،کنوینئر آئینی کمیٹی محمد حفیظ اللہ شاہ نے ایڈیٹر کونسل بھکر کے دونوں گروپ کے امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی،تفصیلات کے مطابق انتخابات کل 24جنوری کو ہونگے ،کسی گروپ نے اعتراضات جمع نہیں کروائے جس پر انہیںکنوینئر آہنی کمیٹی محمد حفیظ اللہ شاہ نے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ۔

(جاری ہے)

ایڈیٹر کونسل بھکر کے لیے آصف خان نیازی گروپ اور رائو اظہر شبیر گروپ میں مقابلہ ہوگا،دونوں گروپوں کو انتخابی نشان بھی الاٹ کردیئے گئے،آصف خان نیازی گروپ کو قلم جبکہ رائو اظہر شبیر گروپ کو کیمرہ کانشان الاٹ کردیا گیا۔