خیرپور کے قانون دان شوکت بھنڈ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی
منگل 23 جنوری 2018 16:54
(جاری ہے)
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ کے دیہی علاقوں کے عوام کو مقامی سیاستدانوں جاگیرداروں وڈیروں نے غلام بنارکھا ہے ۔
آبادگاروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے،شگرملز مافیا سے کمیشن لینے والی سندھ حکومت آبادگاروں کو گنے کے عدالتی حکم کے مطابق دام نہیں لے کر دے سکتی تو انہیں ایوان میں بیٹھنے کو کوئی حق نہیں ہے،زرداری لیگ نے ترقیاتی کاموں کے ٹھیکے جیالوں کو دے کر نواز کر بھاری کمیشن حاصل کررہی ہے۔کونسلر حضرات صفائی ستھرائی نکاسی و فراہمی آب جیسے بنیادی مسئلے حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔بلدیاتی ادروں میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ٹیون ویل بند ہونے کی وجہ سے سیم و تھور سے لاکھوں ایکڑ اراضی ناکارہ ہوچکی ہے۔شہری سنگھیا پانی پینے پر مجبور ہوکر گردوں ۔ہیپاٹائٹس سمیت دیگر وبائی امراض کا شکار ہورہے ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں ادویات مریضوں کو نہیں مل رہی ہیں ،سرکاری جیالے ڈاکٹر سرکاری ہسپتالوں میں ڈیوٹیاں کرنے کے بجائے اپنے پرائیویٹ ہسپتال ۔کلینک چلارہے ہیں۔محکمہ تعمیرات و مواصلات میں ترقیاتی کام کے نام پر کرپشن کرکے دولت عام انتخابات کت لئے جمع کی جارہی ہیں۔ہر دوسرا شہری ماحولیاتی آلودگی کے سبب مختلف بیماریوں کی زد میں ہے۔اسکولوں پر بااثر افراد کا قبضہ اور سیاسی آشیرباد رکھنے والے اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں تاحال حاصل کررہے ہیں۔اسکولوں میں بچوں کو فرنیچر،بیت الخلاء،عمارت،چاردیاوری سمیت دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔انہوں نے کہاکہ عوامی طاقت کی سونامی سے سندھ میں تبدیلی آئے گی جو عوام کو مشکلات کی دلدل میں دھکیلنے والے موروثی سیاستدانوں سے چھٹکارہ دلائے گی عوام اپنے ووٹ کے ذریعے خود ہی خوشحالی حاصل کرلیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’’ نفسیاتی مرض اور قے‘‘ کی ادویات غیرمعیاری قرار دے دی گئی
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہنمائوں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
-
ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں 2050 تک 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 1.2 ارب ہوجائیگی
-
بلوچستان کے ضلع دکی میں دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
محمودخان اچکزئی نے غیر قانونی قبضے کے الزامات پر نگران وزیر اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو 20 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
-
بانی پی ٹی آئی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.