پی ٹی وی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ زیر غور نہیں‘ پارلیمانی سیکرٹری شہباز بابر کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

بدھ 24 جنوری 2018 14:00

پی ٹی وی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ زیر غور نہیں‘ پارلیمانی سیکرٹری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) وزارت اطلاعات کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پی ٹی وی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ زیر غور نہیں بلکہ سالانہ بجٹ کے ساتھ ہی ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جاتا ہے‘ کرسمس اور دیوالی پر غیر مسلم ملازمین کو ملنے والا الائونس یکجا کرنے کیلئے پوری کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران صاحبزادہ محمد یعقوب خان کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری شہباز بابر نے بتایا کہ پی ٹی وی کے باقاعدہ ملازمین کی تعداد 3 ہزار 943 ہے جبکہ عارضی ملازمین کی تعداد 1063 ہے۔

پی ٹی وی کے مرحوم ملازمین کے 150 بچوں کو ملازمت دی گئی۔ اس وقت پی ٹی وی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی کوئی تجویز نہیں ہے، بجٹ میں ایسا ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دیوالی اور کرسمس کے دوران ہندو اور عیسائی ملازمین کو دیئے گئے الائونس میں فرق دور کریں گے۔

متعلقہ عنوان :