سوائن فلو کی روک تھام کیلئے اقدامات نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

بدھ 24 جنوری 2018 15:06

سوائن فلو کی روک تھام کیلئے اقدامات نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سوائن فلو کی روک تھام کیلئے اقدامات نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ کے روبرو درخواست گزار نے وفاقی ،صوبائی حکومت اور وزرات صحت کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ڈینگی سمیت متعدد موذی مرض پھیل رہے ہیں،اب پنجاب میں سوائن فلو تیزی سے بڑھ رہا ہے، حکومت پنجاب نے سوائن فلو کی روک تھام کے لیے حفاظتی انتظامات نہیں کئے اور ہسپتالوں میں سوائن فلو کی ویکسین ابتک موجود نہیں ۔

لہٰذامعزز عدالت سے استدعا ہے کہ سوائن فلو کی روک تھام اور مریضوں کے مفت علاج ،ہسپتالوں میں فوری ویکسین فراہم کرنے ،اس مرض کی آگاہی کے لئے حکومت کو خصوصی مہم چلانے کے احکامات صادر کرے ۔ جس پر فاضل عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :