سابق ایس ایس پی ملیر کی لوکیشن چیک کرنے والے حیران رہ گئے

22جنوری کو راو انوارایک ہی وقت میں 2جگہ پائے گئے،لوکیشن چھپانےکے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا انکشاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 24 جنوری 2018 22:10

سابق ایس ایس پی ملیر کی لوکیشن چیک کرنے والے حیران رہ گئے
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جنوری 2018ء):سابق ایس ایس پی ملیر کی لوکیشن چیک کرنے والے حیران رہ گئے۔تحقیقاتی اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ 22جنوری کو راو انوارایک ہی وقت میں 2جگہ پائے گئے۔لوکیشن چھپانےکے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی راو انوار کراچی میں قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کو پولیس مقابلے میں مارنے کے بعد مشکلات کا شکار ہیں ۔

انہیں انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور انکے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایسے میں راو انوار کے بیرون ملک فرار ہونے کی بھی خبریں آئیں تھیں۔راو انوار کے خلاف تحقیقات کرنے والی ٹیم ابھی تک ان کو تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے۔راو انوار کو موبائل لوکیشن کے ذریعے بھی ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سابق ایس ایس پی ملیر کی لوکیشن چیک کرنے والے حیران رہ گئے۔تحقیقاتی اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ 22جنوری کو راو انوارایک ہی وقت میں 2جگہ پائے گئے۔راو انوار کے زیر استعمال دو مختلف نمبروں سے بھی انکو تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر انکی لوکیشن چھپانےکے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔