عالمی راہنماﺅں سے ملاقاتیں: پاکستان میں اربوں ڈالر کے کاروباری مواقع پیدا کر نے میں مدد ملے گی۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 26 جنوری 2018 08:51

عالمی راہنماﺅں سے ملاقاتیں: پاکستان میں اربوں ڈالر کے کاروباری مواقع ..
ڈیوس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جنوری۔2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عالمی راہنماﺅں سے ملاقاتوں سے پاکستان میں اربوں ڈالر کے کاروباری مواقع پیدا کر نے میں مدد ملے گی۔ ڈیووس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی اقتصادی فورم کے دوران کاروباری راہنماﺅں سمیت ٹیلی کام کمپنیوں کے سربراہان آٹو موٹیو ٹیکنالوجی اور صحت کے شعبوں میں مذاکرات کئے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ مستحکم تعلقات کا خواہاں ہے اور واشنگٹن کو بھی اس سلسلے میں اقدامات اٹھانے ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت قوم کے روشن مستقبل کیلئے کام کررہی ہے‘ پاکستان میں روز بروز جمہوریت مستحکم ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

پاک چین اقتصادی راہداری پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان خطے اور دنیا بھر کے ممالک کے درمیان رابطے کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے‘ عالمی کمیونٹی کشمیر سمیت فلسطین اور روہنگیا مسلمانوں کا دیرینہ مسائل حل کروائے۔اس موقع پر وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ، وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :