بھارت نے بین الاقوامی برادری کی مقبوضہ کشمیر کی خطرناک صورت حال سے توجہ ہٹانے کے لیے ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر جان بوجھ کر کشیدگی بڑھا دی۔وزارت خارجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 26 جنوری 2018 16:24

بھارت نے بین الاقوامی برادری کی مقبوضہ کشمیر کی خطرناک صورت حال سے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی26- جنوری۔2018ء) بھارت نے بین الاقوامی برادری کی مقبوضہ کشمیر کی خطرناک صورت حال سے توجہ ہٹانے کے لیے ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر جان بوجھ کر کشیدگی بڑھا دی۔سینیٹ میں پیش کیے گئے اپنے تحریری جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے جان بوجھ کر ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر کشیدگی بڑھا دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2018 کے صرف 24 دنوں میں بھارتی افواج نے ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری کی جنگ بندی کی 170 مرتبہ خلاف ورزی کی اور بھارتی افواج کی ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 11 بے گناہ شہری شہید اور 48 زخمی ہوئے۔ جواب میں کہا گیا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی راہنماﺅں کے بلااشتعال بیانات سے علاقے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہیں جبکہ پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت کا ملوث ہونا ایک حقیقت ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ کو بتایا گیا کہ پاکستان کا مضبوط عقیدہ ہے کہ دونوں ممالک کی مسلسل جامع نتیجہ خیز بات چیت علاقے کے امن اور خوشحالی کے لیے اہم ہے۔تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیاں بنیادی مسئلہ جموں کشمیر ہے تاہم حکومت پرامن اور دوستانہ ہمسائیگی کے وژن کے ساتھ تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور پاکستان بھارت کے ساتھ تمام بشمول جموں وکشمیر تنازعے کا حل چاہتا ہے۔

جواب میں مزید کہا گیا کہ بدقسمتی سے ہمارے دوستانہ تعلقات کا جواب بھارت کی جانب سے نہیں دیا گیا، اس میں کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے 2015 کے دورہ پاکستان میں اتفاق ہوا تھا دوطرفہ بات چیت شروع کی جائے گی لیکن اس معاملے کو آگے نہیں بڑھایا گیا۔وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تشویش کا باعث ہیں۔

متعلقہ عنوان :