مسلم لیگ (ن) کبھی اپنے ملک کو غیر مستحکم نہیں ہونے دے گی‘

کسی کو چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی سوئی گیس کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 27 جنوری 2018 21:02

مسلم لیگ (ن) کبھی اپنے ملک کو غیر مستحکم نہیں ہونے دے گی‘
اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2018ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کبھی اپنے ملک کو غیر مستحکم نہیں ہونے دے گی‘ کسی کو چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘ ہر غیر جمہوری اقدام کی مخالفت کی جائے گی‘ غیر پارلیمانی زبان استعمال کر کے پارلیمان کی تضحیک کی گئی جس کا ہر سچے پاکستانی کو دکھ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے 6نواحی موضعات کو 1ارب38کروڑ روپے سے زائد لاگت سے فراہمی سوئی گیس کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا‘ فراہمی سوئی گیس کے منصوبوں سے 6ہزار سے زائد گھرانے مستفید ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے دکھنیر، جابہ، گڑیالہ، کرملیہ، ڈھیر اور بروٹھہ کے عوام کے دیرینہ مطالبے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ جب بھی نواز شریف اور شہباز شریف اقتدار میں آتے ہیں تو ملک ترقی کی جانب گامزن ہوتا ہے‘ وہ اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں عوام ان سے محبت کرتی ہے اور 2018کا انتخابی سال مسلم لیگ ن کی کامیابی کا سال ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :