نقیب اللہ محسود کو ماورائے عدالت قتل کئے جانے کیخلاف سپر ہائی وے پرگرینڈ پختون قومی جرگہ کا تعزیتی کیمپ آٹھویں روز بھی جاری رہا
نقیب اللہ محسود سمیت جتنے لوگ بھی ماورائے عدالت قتل کئے گئے ہیں ان کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے ، نقیب کا قتل ریاستی دہشت گردی ہے ،پتہ نہیں ہم پختونوں کو کیوں مارا جارہا ہے کراچی کے پختونوں کو نقیب اللہ محسود شہید پختون قوم کا ہیرو ہے،رہنما سیاسی ومذہبی جماعت ،عمائدین شہر
ہفتہ 27 جنوری 2018 21:40
(جاری ہے)
کراچی کے پختونوں کو نقیب اللہ محسود کے خون سے وفا کرتے ہوئے کراچی کے پختونوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔ جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے بھی کیمپ کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ افسوس ہے نقیب اللہ محسود کے قتل پر ہم عدالتی کمیشن کے قیام کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں عدالت را انوار کے تمام مقابلوں کی تحقیقات کروائے۔
تحریک انصاف سندھ کے صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ یہ پورے ملک کے عوام کا مطالبہ ہے کہ راانوار کو سر عام پھانسی دی جائے۔نقیب محسود کا کیس زرداری کے لئے ٹیسٹ کیس ہے۔ آصف زرداری نے ابھی تک مذمتی بیان تک نہیں دیا،انہوں نے کہا کہ را انوار سندھ کی اس بڑی شخصیت کے پیسے کمانے کی مشین تھا۔نقیب اللہ محسو د قتل کیس پر تحریک انصاف محسود قبائل کے ساتھ کھڑی ہے۔پی ٹی آئی تمام مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے انتظار کو بھی پولیس نے قتل کیا ہے۔ مختلف سیاسی اورسماجی رہنماں کا کہنا تھا کہ را انوار آ ئی جی سندھ کے احکامات تک نہیں مان رہا ہے اور سندھ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔را انوار کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ کسی اور کو ایسے کام کرنے کی آئندہ جرات نہ ہو۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.