نیوزی لینڈ کی پولیس نےاوور سپیڈنگ پر جرمانے سے بچنے کا انتہائی سادہ سا ”جگاڑ“ بتا دیا
امین اکبر ہفتہ 27 جنوری 2018 23:43
جب لوگ اووراسپیڈ کی وجہ سے پکڑے جاتے ہیں تو ان کے پاس بہانوں کی ایک لمبی لسٹ ہوتی ہے جسے وہ خود کو جرمانے سے بچانے کے لیے اختیار کرتے ہیں۔ کچھ کہتے ہیں کہ انہیں دیر ہو رہی تھی یا بچے کی پیدائش کے سلسلے میں ان کی بیوی ہسپتال میں ہے یا پھر ان کا پیر پھسل گیا اور انہیں اسپیڈ بڑھنے کا اندازہ نہیں ہوا۔
بہانہ یا وجہ چاہے کوئی بھی ہو،پولیس والے آسانی سے جان نہیں چھوڑتے۔
(جاری ہے)
انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر اس سادہ سے حل کو ان الفاظ میں لکھا ہے:
"ایک آن لائن ویب سائٹ آپ کو ایک ایسا طریقہ بتاتی ہے جس کو جاننے کے بعد آپ کو اسپیڈ کے مسئلہ پر پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی۔
یہ واقعتاً بہت شاندار ٹپ ہے۔ اس کی سب سے بہترین بات یہ ہے کہ یہ بین الاقوامی سطح پر بھی قابل عمل ہے، دنیا کے کسی بھی ملک میں اس پر عمل کیا جا سکتا ہے۔
1. سڑک پر لگے حد رفتار کے اشارے دیکھیں ۔ اس اشارے پر لکھے نمبر سے آپ کو یہ پتہ چلتا ہے کہ آپ اس سڑک پر اپنی رفتار زیادہ سے زیادہ کتنی رکھ سکتے ہیں۔ پھر چاہے آپ پیدل ہوں، بائیک پر ہوں یا کار میں ہوں ، آپ زیادہ سے زیادہ اسی رفتار پر جا سکتے ہیں۔
2. اپنی کار کا اسپیڈو میٹر تلاش کریں۔زیادہ تر یہ ڈرائیور کی سیٹ کے بالکل سامنے ڈیش بورڈ پر ہوتا ہے۔ اس پر ایک تیر اس نمبر کی طرف اشارہ کرتا ہے جو آپ کی گاڑی کی موجودہ رفتار ہوتی ہے۔ نئی کاروں میں بعض اوقات اسپیڈ کو ہندسوں کی شکل میں نمبرز کے ساتھ ظاہر کیا جاتا ہے۔
3. یہ آخری پوائنٹ سب سے مشکل کام ثابت ہوتا ہے۔ اپنی گاڑی کی اسپیڈ کو سڑک پر لگے اسپیڈ نمبر پر ایڈجسٹ کر دیں۔اگر آپ اپنی رفتار اس نمبر سے آگے نہیں بڑھاتے تو پولیس آپ پر جرمانہ عائد نہیں کر سکتی۔"
پوسٹ میں مزید اضافہ یہ تھا:
"عجیب بات ہے کہ بہت ہی حیران کن طور پر صرف چند لوگ ہی اس سادہ اور زبردست ٹپ سے واقف ہیں۔اور بہترین بات یہ ہے کہ اگر آپ اس پر عمل کرتے ہیں تو آپ کو کبھی اسپیڈ بڑھنے کی وجہ سے جرمانے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔"
بہت سے لوگ یقیناً اس سادہ سی ترکیب کو جان کر اپنی زبان دانتوں میں دبا لیں گے۔ یہ ہے ہی سادہ سی ترکیب۔ عوام نے فیس بک پر اس پوسٹ کو ہزاروں بار شیئر کر دیا ہے۔
کتنا سادہ سا جگاڑ ہے۔ اس پر عمل کریں گے تو پاکستان میں بھی ٹریفک پولیس آپ کو اوور سپیڈنگ پر نہیں پکڑے گی۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.