کراچی، جعلی پولیس مقابلے میںمارے گئے قاری اسحاق کے ورثاء نے بھی سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا
اتوار 28 جنوری 2018 21:16
(جاری ہے)
اہلخانہ نے بتایا کہ 11 نومبر 2016 کو پولیس موبائل اور کاروں میں سوار سادہ لباس اہلکار محمد اسحاق کو مدرسے سے اٹھا کر لے گئے تھے جب کہ کچھ عرصے بعد دوسرے بھائی زکریا کو بھی زیرحراست رکھ کر 8 ماہ بعد چھوڑ دیا گیا۔
بھائی کے مطابق محمد اسحاق کے لاپتہ ہونے کے دوران والدہ بھی صدمے سے انتقال کرگئیں۔ان کا کہنا تھا کہ شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے کی خبر پڑھ کر محمد اسحاق کی لاش شناخت کرکے وصول کی جس کے بعد مقتول کو آبائی گاؤں میں سپردخاک کردیا گیا۔ اسحاق کے بھائی کا کہنا ہے کہ اسحاق بے گناہ تھا، راؤ انوار کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے اور جلد کراچی آکر مقابلے کی انکوائری کمیٹی کو بیان ریکارڈ کرائیں گے۔یاد رہے کہ رواں ماہ 13 جنوری کو سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران 4 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا لیکن سوشل میڈیا پر نوجوان نقیب اللہ محسود کی تصاویر سامنے آنے کے بعد معاملے کی انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔انکوائری کمیٹی نے نقیب اللہ محسود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے مقابلہ جعلی قرار دیا تھا اور سابق ایس ایس پی راؤ انوار کو عہدے سے ہٹاکر ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔دوسری جانب گذشتہ روز سپریم کورٹ نے پولیس کو راؤ انوار کو گرفتار کرنے کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دی ۔#مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.