پاکستان کی تمام عدالتوں میں میرے خلاف مقدمات چل رہے ہیں،مقدمات کی وجہ ڈھونڈنے کی کوشش کریں:احتساب عدالت کے باہر نواز شریف کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 30 جنوری 2018 11:20

پاکستان کی تمام عدالتوں میں میرے خلاف مقدمات چل رہے ہیں،مقدمات کی وجہ ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 30جنوری 2018آج احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی جس میں ،نواز شریف مریم نواز اور کییٹن صفدر عدالت میں پیش ہو ئے۔عدالت نے اس کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو 12 بجے سنایا جا یا گا۔

(جاری ہے)

جب کہ نواز شریف کا احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام عدالتوں میں میرے خلاف کیسیز چل رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان مقدمات کی وجہ کیا ہے ان کو ڈھونڈنے کی کوشش کریں۔ جب کہ وکیل نواز شریف کا کہنا ہے کہ ضمنی کیس میں استغاثہ تسلیم کر رہا ہے کہ اس کا پہلا کیس کمزور تھا۔ضمنی ریفرنس میں کوئی نئی چیز نہیں ہے وہی پرانے الزامات دہرائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :