قطر، سعودی عرب و متحدہ امارات کو شش کریں کہ باہمی اختلافات ختم کریں، امریکہ

بدھ 31 جنوری 2018 14:07

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2018ء) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اور وزیر دفاع جم میٹس نے قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف فریقین سے کہا ہے کہ وہ باہمی اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش کریں اور موجودہ تنائو کو کم کریں،انہوں نے خلیج تعاون کونسل سے بھی کہا کہ وہ خطہ میں استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بد ھ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن اور قطر کے وزیر خارجہ و وزیر دفاع کے درمیان سٹرٹیجک مذاکرات ہوئے ،بعدازاں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ،واضح رہے کہ قطر کے دونوں وزراء ان دنوں امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں