پاکستانی اتھلیٹکس ٹیم ایران میں منعقد ہونیوالی ایشین اتھلیٹکس چمپئن شپ میں شرکت کیلئے تہران روانہ ہوگئی

بدھ 31 جنوری 2018 22:43

پاکستانی اتھلیٹکس  ٹیم ایران میں منعقد ہونیوالی ایشین اتھلیٹکس چمپئن ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2018ء) پاکستان کی قومی اتھلیٹکس ٹیم ایران میں منعقد ہونیوالی ایشین اتھلیٹکس چمپئن شپ میں شرکت کے لیے تہران روانہ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم پانچ مختلف مقابلوں میں شرکت کریںگی قومی ٹیم کے منیجرصدرکے پی اتھلیٹکس ایسوسی ایشن حبیب الرحمن شنواری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان ٹیم میں نوکرحسین،محبوب علی،نشاط بھٹی،محمدندیم اورتنویرحسین شامل ہیں میںمنیجرکی حیثیت سے ٹیم کے ہمراہ ایران جارہاہوںانہوں نے مزیدبتایاکہ تنویر60 میٹرہرڈل،نوکرعلی،محبوب علی،نشاط بھٹی،محمدندیم 400میٹرر،فلیٹ اور4*400میٹرریلے ریس میں شریک ہونگے۔

حبیب الرحمن شنواری نے بتایاکہ پاکستانی ٹیم نے چند ماہ قبل انڈروایشین گیمز میں بھی سونے کاتمغہ حاصل کیاتھاانشاء اللہ ایران میں بھی ہماری ٹیم توقعات سے بڑھ کرکارکردگی کامظاہرہ کریںگی

متعلقہ عنوان :