یکم سے 11 فروری تک شہید بینظیر کے نام سے شہر کے مختلف مقامات پر فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ
بدھ 31 جنوری 2018 23:41
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ ایک فیملی فیسٹیول ہوگا کیونکہ لاڑکانہ میں فیملیز کے لیے تفریح کے مقامات کی کمی ہے فیسٹیول میں خواتین و بچے لطف اندوز ہونگے۔
انہوں نے کہا کہا کہ 8 اور 9 فروری کو سمبارہ ہوٹل میں خواتین کے لئے مینا بازار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مہندی لگانے سمیت دیگر مقابلوں میں اسکول و کالج کی طالبات اور خواتین حصہ لیں گی، آرٹس کائونسل لاڑکانہ میں 8 فروری کو ڈرامہ تھیٹر اور 9 فروری کو لاڑکانہ کے تاریخی مقامات اور شخصیات کا اجاگر کرنے کیلئے پروگرام منعقد کیا جائیگا جبکہ انہی دنوں میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری اسکول کے طلبہ و طالبات کے مقابلے بھی ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹ ہائیر سیکنڈری اسکول لاڑکانہ میں طلبہ و طالبات کیلئے اسکائوٹس کیمپنگ کا انعقاد کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے کہا کہ میونسپل اسٹیڈیم لاڑکانہ میں سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ اور ایل ڈی ایف اے کے تعاون سے فلاور شو، برڈ شو، فوڈ کورٹ، کلچرل شو، ایگریکلچرل مشنری ڈسپلے، ہارس کیٹل شو اور فن لینڈ کا انعقاد کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب یکم فروری کو جبکہ اختتامی تقریب 10 فروری کو ہوگی جبکہ 11 فروری کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو میونسپل اسٹیڈیم کی گرائونڈ پر میوزیکل نائٹ منعقد کی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.