زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلبا کا سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 1 فروری 2018 20:49

ملتان۔یکم فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے بی ایس سی( آنرز)پلانٹ بریڈنگ کے آٹھویںسمسٹر کے 93 طلباء و طالبات نے ڈاکٹرمحمد کاشف وڈاکٹر عامر شکیل، اسسٹنٹ پروفیسرز اور ڈاکٹر حمیرہ رزاق لیکچرر (پلانٹ بریڈنگ ڈیپارٹمنٹ) کی سربراہی میں سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان کا مطالعاتی دورہ کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ، ملتان ڈاکٹر زاہد محمودنے طلباء کو ادارہ کے اغراض اور یہاں پر کی گئی تحقیقی سرگرمیوں اور کامیابیوںسے آگاہ کیا اور اس کے علاوہ مستقبل میں ہونے والی تحقیقی سرگرمیوں کے پلان بارے بھی بتایا جبکہ شعبہ پلانٹ بریڈنگ کے سینئر سائنٹیفک آفیسر ڈاکٹر محمد ادریس خان نے طلباء کو جنگلی اقسام کے تجرباتی کھیت کا معائنہ کرایا اور گرین ہاؤس، گلاس ہاؤس ، کولڈ سٹورج میں ہونے والے تجربات سے بھی انہیں آگاہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :