جیا خان کو خودکشی کے لیے اکسانے کے جرم میں اداکار سورج پنچولی کو 10 سال قید کی سزا کا خدشہ

جمعرات 1 فروری 2018 21:35

جیا خان کو خودکشی کے لیے اکسانے کے جرم میں اداکار سورج پنچولی کو 10 سال ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2018ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار آدتیہ پنچولی کے بیٹے اور اداکار سورج پنچولی کے سر پر اداکارہ جیا خان کو خودکشی کے لیے اکسانے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا کی تلوار لٹکنے لگی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی کی سیشن کورٹ نے سورج پنچولی پر جیاخان کو خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں فرد جرم عائد کی، عدالت نے ملزم پر انڈین پینل کورٹ کی دفعہ 306 لگائی ہے جس میں انہیں کم از کم 10 قید کی سزا ہوسکتی ہے تاہم فرد جرم پر ٹرائل 17 فروری سے شروع ہوگا۔

دوسری جانب اداکار کے والد آدتیہ پنچولی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ 4 سالوں سے اس فیصلے کے منتظر تھے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اب وہ عدالت میں اپنے بیٹے کو بے گناہ ثابت کریں گے۔