پی سی آر ڈبلیو آر کی بوتل بند پانی کے مختلف برانڈز کی سہ ماہی تجزیاتی رپورٹ برائے اکتوبر تا دسمبر 2017 شائع
اسلام آباد ،راولپنڈی،سیالکوٹ، پشاور، ملتان، لاہور ، بہاولپور، ٹنڈوجام، کوئٹہ اور کراچی سے بوتل بند/ منرل پانی کے 131 برانڈز کے نمونے حاصل کیے گئے 12 برانڈز (آئی پیور، ایکوا نیشنل، ایس این پیور ڈرنکنگ واٹر، سنو ڈپ، اورین، آبِ خیبر، اوریبل پیور واٹر، لائف واٹر، اطہر، اوسس پلس، ہیون H2O ، اور فینو) برانڈز کے نمونے کیمیائی طور اور جراثیمی طور پر آلودہ پائے گئے
جمعہ 2 فروری 2018 20:42
(جاری ہے)
ان نمونوں کا پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) کے تجویز کردہ معیار کے مطابق تجزیہ کیا گیا۔
اس تجزیے کے مطابق 12 برانڈز (آئی پیور، ایکوا نیشنل، ایس این پیور ڈرنکنگ واٹر، سنو ڈپ، اورین، آبِ خیبر، اوریبل پیور واٹر، لائف واٹر، اطہر، اوسس پلس، ہیون H2O ، اور فینو) برانڈز کے نمونے کیمیائی طور اور جراثیمی طور پر آلودہ پائے گئے۔ ان میں2 نمونوں (ایکوا نیشنل اور ایس این پیور ڈرنکنگ واٹر)میں سنکھیا کی مقدار سٹینڈرڈ سے زیادہ (17.5 پی پی بی سے لیکر 35.5 پی پی بی) تک تھی، جبکہ پینے کہ پانی میں اس کی حدِ مقدار صرف 10 پی پی بی تک ہے۔ پینے کے پانی میں سنکھیا کی زیادہ مقدار کی موجودگی بے حد مضرِ صحت ہے۔ کیونکہ اس کی وجہ سے پھیپڑوں ، مثانے، جلد، پراسٹیٹ، گردے، ناک اور جگر کا کینسر ہو سکتا ہے اس کے علاوہ بلڈ پریشر ، شوگر، گردے اور دل کی بیماریاں، پیدائشی نقائص اور بلیک فٹ جیسی بیماریاں بھی ہو سکتی ہیں۔ جبکہ آلودہ برانڈز میں سے 7 نمونے (آبِ خیبر، اوریبل پیورواٹر، لائف واٹر، اطہر، اوسس پلس، ہیون H2O ، اور فینو) جراثیم سے آلودہ پایا گیا جس کی وجہ سے ہیضہ، ڈائریا، پیچش، ٹائفائیڈ اور یرقان کی بیماریاں ہو سکتی ہیں۔2 برانڈز (سنو ڈپ اور اورین)کے نمونوں میں سوڈیم کی مقدار سٹینڈرڈ سے زیادہ (60 سے لے کی110 پی پی ایم) پائی گئی جبکہ پینے کہ پانی میں اس کی حدِ مقدار صرف 50 پی پی ایم تک ہے۔ جبکہ 1 برانڈ (سنو ڈپ) کے نمونوں میں پوٹاشیم اور ٹی ڈی ایس کی مقدار سٹینڈرڈ سے زیادہ پائی گئی۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.