سکول ٹیچر کا تیسری جماعت کے طالبعلم پر لاٹھی سے تشدد،بچہ شدید زخمی

جمعہ 2 فروری 2018 22:09

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) سیالکوٹ میںسبق یاد نہ کرنے پر سکول ٹیچر نے تیسری جماعت کے طالبعلم پر لاٹھیوں سے تشدد کرکے بچے کو شدید زخمی کردیا۔۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈیانہ کے علاقہ مالی پور میں گورنمنٹ ہائی سکول کے ٹیچر محمد بلال نے تیسری جماعت کے طالبعلم منیب الرحمن کو سبق یاد نہ کرنے پر لاٹھیوں سے تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کر دیا ،دوسری طرف بچے کے دا دا قاری محمد صالح عثمانی نے میڈیا کو بتا یا کہ سکول ٹیچر محمد بلال جو کہ اسی گائوں کا رہائشی ہے ،اور اپنی کلاس کو کلاس مانیٹر کے حوالے کر کے خود چھٹی سے پہلے ہی گھر چلا گیا تھا ،دوسرے دن مانیٹر نے شکایت لگائی کہ اس بچے کو کل سبق نہیں آیا تھا ،جس پر آگ بگولہ ہو کر ٹیچر نے میرے پوتے کو تشدد کا نشانا بنایا ہے ،انہوں نے مزید بتا یا کہ اس سے قبل بھی میرے پوتے حبیب الرحمن جو کہ پانچویں کلاس کا طالبعلم ہے کو بھی سکول ٹیچر بلال نے تشدد کا نشانا بنایا تھا ،جس کے بعد وہ چلڈرن ہسپتال لاہور میں زیر علاج رہا ۔

(جاری ہے)

قاری محمد صالح عثمانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول ٹیچر نے بچوں پر تشدد کر کے ظلم کی انتہا کر دی ہے ،لہذا ٹیچر کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے ،جب اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکشن سیالکوٹ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکشن کو انکوائری آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :